بلاول کا وزیر داخلہ کو قانونی نوٹس بجھوانے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو قانونی نوٹس بجھوانے کا فیصلہ کر لیا بلاول بھٹو نے نوٹس کی تیاری کے لئے سینئر وکلاء کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چودھری نثار کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے نوٹس بھجوانے کے لئے بلاول بھٹو نے سینئر وکلاء کو ہدایت جاری کر دی ہے پیپلزپارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ چودھری نثار نے گزشتہ دنوں کی جانے والی پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور راہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن پر الزامات لگائے تھے اب یا تو وزیر داخلہ کو الزامات پر معافی مانگنا ہو گی یا کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا ۔

Facebook Comments