وزیر اعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولتے ہیں

لاہور(نیوزڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کو رکمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ،حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے 16اگست کو اسلام آباد میں طلب کئے گئے کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے رہنماﺅں سے باضابطہ تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔ اجلاس میں پنجاب کی تمام ریجنل تنظیموں سے تحریک کی تیاریوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ اجلاس میں وسطی ،جنوبی ،شمالی اور مغربی پنجاب کے عہدیدار رپورٹ پیش کریں گے جسکی روشنی میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف (آج)پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائےگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ دو روزقبل پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں کیا گیا تھا ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف پیر کو وزیر اعظم کے خلاف سپیر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائیگی عمران نے کہاکہ میں چاہتا ہوں میری اوران کی سماعت ایک ساتھ ہو، پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہی مضبوط کرتے ہیں مگر وہ خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرجھوٹ بولتے ہیں، وزیراعظم ہی پارلیمنٹ کوجواب دہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہوگایاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ۔

Facebook Comments