پاکستان بھارت سرحد پر دہشت گردحملے کا خطرہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں بھارت اور پاکستان کی سرحد پر ممکنہ دہشت گرد حملے کے خطرے کا ایک انتباہ جاری کیا گیاہے۔گزشتہ روز قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی نے پنجاب کے ہوم سیکرٹری کو ایک مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک طالبان، فضل اللہ گروپ 14 ,13 یا15 اگست کولاہورمیں واہگہ بارڈراور قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر پر فوجی پریڈ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم دو خود کش حملہ آوروں کو سرحد پر حملے کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میںکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے انتہائی ہوشیار رہنے اور سخت حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 14 اگست کوپاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھی سخت حفاظتی اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔