شرپسندوں پرسیکیورٹی فورسزکی کاری ضرب

کراچی(نیوزڈیسک)رینجرز نے ناظم آباد میں زیر زمین چھپائی گئی بارہ ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس اوررینجرز نے مختلف کارروائیوں میں بیاسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔کراچی میں رینجرز اور پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔رینجرزنےگرفتار ملزمان کی نشاندہی پرناظم آباد میں کارروائی کی ۔اس دوران ایک عمارت میں ستائیس صندوقوں میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیاگیا جس میں روسی ساختہ سیون ایم ایم کی بارہ ہزار گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیاجانا تھا ۔ادھر پی آئی بی کے علاقے غوثیہ کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیااورچار افراد کو پکڑکرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔کراچی میں پولیس بھی چوکس نظر آئی ۔ڈیفنس پولیس نے ہزارہ کالونی میںگھر گھر تلاشی  کے دوران چونتیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے چوالیس مشتبہ افراد کودھرلیا۔پہلوان گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواجس میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرارہوگئے۔ مقابلے کے دوران ملزمان سےاسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔