وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کیا جائے گا ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کوئٹہ کے شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ دہشتگرد قوم کا عزم کمزور کر سکیں گے نہ قوم تقسیم ہوگی۔گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ایک نظریہ کے تحت حالت جنگ میں ہیں ۔ دہشتگرد مایوس ہو کر دوسرے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ دہشتگرد قوم کا عزم کمزور کر سکیں گے نہ تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب ہو گی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاء پسندی سے محفوظ ملک بنائیں گے ۔ مختصر وقت میں مطلوبہ نتائج کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانا ہو گا ۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اہم حکام شریک ہوئے ۔

 

Facebook Comments