وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے کے لیے قریبی رفقاءکے ساتھ مشاورت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)  وزیراعظم میاں نواز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے کے لیے قریبی رفقاءکے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے بعض وزراءکو مطلوبہ اہداف حاصل نہ کرنے کی وجہ سے سبکدوش کیے جانے کا امکانہے موجودہ کابینہ میں چار وفاقی وزراءکی کارکردگی کو شاندار قرار دیا گیا ہے جن میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق شامل ہیں.ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ وفاقی وزراءنے وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے دئیے گئے وزارتی اہداف حاصل کر لیا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان چاروں وفاقی وزراءکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ دیگر وزراءاور وزرائے مملکت مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکے جس پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے