رینجرزاختیارات کا معاملہ حل؛وفاق نے 2 نوٹیفکیشن جاری کردیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) رینجرز اختیارات کا معاملہ آخر حل ہوگیا۔وفاق نے رینجرز اختیارات سے متعلق دو نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔ حکومت سندھ کے مشیر قانون کا کہنا ہے کہ رینجرز کے پاس نوے دن کے لیے حراست میں لینے کا اختیار نہیں رہا۔وفاق نے بالاخر سندھ حکومت کی بات مان لی۔ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت کراچی ڈویژن میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں20 جولائی 2016 سے نوے روز کے لیے توسیع کر دی گئی۔دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون سندھ رینجرز ایک سال تک تعینات رہیں گے۔ 19 جولائی 2017 تک رینجرز امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کی معاونت کریں گے۔مشیر قانون سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا سماء سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی درخواست وفاق نے تسلیم کرلی۔نوے روز کیلئے حراست میں لینے کا قانون اب موجود نہیں۔وفاق کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد رینجرز اختیارات کا معاملہ بالآخر حل ہوگیا