وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس 4اگست کوطلب کرلیاہے ۔جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس کوبلانے کے لئے خواجہ سعد رفیق کوکنوینئرمقررکیاگیاہے جنہوں نے رابطے کرکے سی ڈبلیوسی کے ارکان کومدعو کیاہے ۔پارٹی کایہ اجلاس پنجاب ہاﺅس میں ہوگا۔اس سلسلے میں سی ڈبلیوسی کے ارکان کودعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن ) کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آخری مرتبہ 2014میں طلب کیاگیاتھاجس میں اسلام آبادکے موجودہ میئرشیخ عنصرعزیزکوبھی اس کمیٹی کاممبربنایاگیاتھا۔

Facebook Comments