کراچی؛رینجرزکواختیارات میں توسیع مل گئی

کراچی(نیوزڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری پر دستخط کردیے۔اطلاق نوے روز کے لیے صرف کراچی ڈویژن میں ہو گا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت رینجرز کو نوے دن کیلئے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق رینجرز کو دیے گئے اختیارات کا اطلاق دو اگست سے صرف کراچی ڈویژن میں ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امیدہےرینجرزقیام امن کیلئےبھرپورکرداراداکرےگی۔