وزیراعظم نے کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ میں توسیع دوماہ قبل کرناتھی لیکن ان کے لندن میں آپریشن کی وجہ سے کابینہ کی توسیع کاعمل رک گیا۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق موجود ہ کابینہ کے کئی وزراءکے قلمدان تبدیل کردیئے جائیں گے جبکہ مواصلات کاوزیرمملکت جے یوآئی (ف) سے بنایاجائے گا۔جبکہ دیگراتحادی جماعتوں کے ارکان سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بھی لئے جائیں گے ۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے اپنے قریبی رفقاءسے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ وزیراعظم ایک بارپھروزارت دفاع کاقلمدان اپنے پاس رکھیں گے ۔