ٹی او آرز سڑکوں پرنہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے طے پائیں گے, ایاز صادق

لاہور(نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز سڑکوں پرنہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے طے پائیں گے ۔گلبرگ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹی او آرز پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے رابطہ کر لیا ہے ، ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کی مختلف سوچ ہے سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے اب سڑکوں پر احتجاجی سیاست کے زمانے گئے جو ہو گا مذاکرات کی ٹیبل پر ہو گا ۔ایاز صادق نے واضح کیا کہ حکومت بالکل نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی کو استعفوں کی سیاست کی طرف دھکیلا جائے ۔ پی ٹی آئی جمہوریت پسند جماعت ہے اور وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی سیاست کرنا چاہتی ہے ۔