خیبر ایجنسی, باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی

پشاور (نیوزڈیسک) خیبر ایجنسی میں سیلابی ریلے میں باراتیوں کی وین بہہ گئی ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے ۔خیبر ایجنسی کے علاقے ذخہ خیل میں باڑا سے آنیوالی باراتیوں کی وین تبئی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 21 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے خواتین و بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔دوسری طرف گجرات کے علاقے ٹانڈہ میں بھی چار بچے برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ ٹانڈہ میں چار بچے گھر سے پاس سے گزرنے والے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔ بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال کے درمیان ہیں ۔ ڈوبنے والوں میں عبد الرحمان ، زکریا ، سفیان اور فرحان شامل ہیں ۔ ڈوبنے والے بچوں کی ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے لاشیں برآمد کر لی ۔

Facebook Comments