لاہور,کرنٹ لگنےسے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

اسلام آباد(نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنےسے باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں 11سالہ لڑکی چھت سے چارپائی اتارتےہوئے بجلی کی تاروں سے چھو گئی ،جسے بچانے کی کوشش میں دیگر2 افراد بھی جھلس کر چل بسے۔ٓذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں50 سالہ شریف ، 22 سالہ بیٹا اشفاق اور 11 سالہ بیٹی مقدس شامل ہیں جبکہ 48 سالہ خاتون گلزاراں بی بی بری طرح جھلس گئی ، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا