پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق اور وکیل بھی ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی ہے اور وکیل بھی ہے مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کے مقدمے کو بہتر لڑ سکتا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر حکومت کا موقف عوام کی ترجمانی کرتا ہے ۔پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو ناتلافی نقصان پہنچایا ہے ۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجوڑا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق دینا بھارت کی ذمہ داری ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی ہے اور وکیل بھی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کیلئے بہت ہی قربانیاں دی ہیں بھارت میں مسئلہ کشمیر کشمیر کی بات اٹھانے والے نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگائی گئی نواز شریف نے تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لئے وزیر اعظم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے بھارت میں واجپائی سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنا وزیر اعظم کی بڑی کامیابی تھی ۔ وزیر اعظم نے 1999 میں جدوجہد کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن آمریت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا آزاد ہونا ہر پاکستانی کی دلی خواہش ہے وزیر اعظم پاکستانی عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جائے پاکستان کے تمام ادارے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں آنے والے دنوں میں کشمیریوں کے حقوق کی مزید آواز بلند ہو گی انہو ںنے مزید کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں دنیا بھر میں پاکستان کی تیز ترین ترقی کرتی ہوئی معیشت کو سرایا جا رہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ وزیر اعظم نے شروع کی اور اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے پرامن اور محفوظ پاکستان کشمیر کے حل کے لئے ضروری ہے ۔