علم نہیں نوا زشریف آرمی چیف کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی تجویز دیں گے, پرویز رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہ ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کسی ایسی تجویز سے لاعلم ہیں جس میں وہ آرمی چیف کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کہیں گے وزیراعظم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے.وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے ایک انگریزی اخبار دی نیشن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف نے میڈیا کو نئے سروسز چیفس کی تعیناتی کے حوالے سے بحث نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق اگر نواز شریف تجویز دے بھی دیں تو اس بات کا امکان نہیں راحیل شریف استعفیٰ کا فیصلہ واپس لیں گے۔