کوئٹہ: بارودی مواد کے دھماکے میں ایف سی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے میں چار ایف سی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔   ایف سی کی گاڑی کو سریاب روڈ پر ایوان قلات کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس میں تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔   –