وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کو استعفیٰ پیش کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی گورنر ہاؤس میں عشرت العباد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم علی شاہ نے اپنا استعفیٰ انہیں پیش کیا۔ استعفیٰ کے متن میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے مطابق عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔ وزیر اعلی کے ہمراہ نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران قائم علی شاہ نے اپنا استعفی پیش کر دیا تھا ۔ سائیں کے استعفے کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں پچاس سے زائد رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائم علی شاہ کو پیپلز پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا صوبے کے مفاد میں مشکل ترین فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی مستقبل میں بھی سید قائم علی شاہ سے رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ –