امریکا, نائٹ کلب میں فائرنگ،2افراد ہلاک،17زخمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 17زخمی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کی کائونٹی فورٹ مائرز کے ایک نائٹ کلب کی پارکنگ میں پیش آیا، جس میں 2افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت نوجوانوں کی بڑی تعداد نالٹ کلب میں موجود تھی۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سفارتی ماہرین کے مطابق اب امریکہ بھی دوسرے دہشتگردی سے متاثرہ ملکوں میں شامل ہوگیاہے اورامریکہ بھی غیرمحفوظ ہوگیاہے ۔اس سے قبل عرب امارات اوربحرین نے بھی اپنے شہریوں کوامریکہ کے دوران سفرکے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی تھیں ۔